9 مئی، 2022، 3:18 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84746589
T T
0 Persons

لیبلز

پولینڈ کو ایرانی برآمدات میں 114 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولینڈ کو ایرانی برآمدات میں 114 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سید روح اللہ لطیفی نے ایران اور پولینڈ کے درمیان تجارتی تعلقات کے بارے میں کہا کہ سنہ 1400 ہجری شمسی میں ایران اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم 53 ملین اور 198 ہزار ڈالر ( 22 ہزار 664 ٹن سے زائد) تھا جس کے وزن میں 79 فیصد اور قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 1400 میں پولینڈ کو ایران کی برآمدات(24 ملین 59 ہزار 957 ڈالر )18 ہزار 134 ٹن سے زائد تھیں جو اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں 145 فیصد اور قیمت میں 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لطیفی نے بتایا کہ مذکورہ سال میں پولینڈ سے 29 ملین 138 ہزار 27 ڈالر (4530 ٹن )سامان ایران درآمد کیا گیا جس کے وزن میں 14 فیصد اور قیمت میں 4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .